لاہور(نیوز ڈیسک) چیر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبدالعلیم خان نے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر اپنی کمپنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں‘وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو چیلنج کردیا ہے کہ میں اپنے بیرون ملک اثاثہ جات فروخت کرکے پاکستان لے آتا ہوں آپ بھی لے آئیں‘ ہرسال کمپنی کے اثاثے کو ظاہر کرتاہوں‘ میرے لندن میں چار فلیٹس ہیں ،جن کے بارے میں پہلے ہی بتا چکا ہوں، کمپنی کے آدھے شیئرز میرے نام پر جبکہ اور آدھے میری اہلیہ کے نام پر ہیں‘جس نے حساب کرنا ہے ، آکر کرلے ۔سوموار کے روز لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی خبر میں تین بار نام آگیا حالانکہ میرے تمام اثاثہ جات ڈکلیئرڈ ہیں‘تین بار نام آگیا‘ کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں شامل ہے‘ کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں شامل ہے ایف بی آر کو بھی فہرست دے چکا ہوں میرا ایک ایک اثاثہ ڈکلیئرڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہرسال کمپنی کے اثاثے کو ظاہر کرتاہوں ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے لندن میں چار فلیٹس ہیں جن کے بارے میں پہلے ہی بتا چکا ہوں، کمپنی کے آدھے شیئرز میرے نام پر جبکہ اور آدھے میری اہلیہ کے نام پر ہیں ۔جس نے حساب کرنا ہے ، آکر کرلے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران تحقیقات میں دن رات صر ف کررہے ہیں‘میرے خلاف ن لیگ نے باقاعدہ سیل قائم کررکھا ہے ‘چار اپریل ، انیس اپریل اور پھر اب نام آگیاہے‘میرے ان صحافی بھائی کوکون میرا نام یاد کراتاہے؟انہوں نے کہا کہ لیکس اسے کہتے ہیں جو چھپی ہوئی ہو میں تو پہلے ہی اس کمپنی کا بتا چکا تھا‘ میرے خلاف اس لیئے سازشیں کی جا رہی ہیں کیونکہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘چاہے مجھے گرفتار کرا لیں ،مقدمات کرادیں یا ایف بی آر اور نیب میں کیسز چلا دیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی اخبار کے صحافی کو خبر شائع کرنے پر مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس کا نام بتائیں جو آپ کو مجبور کررہے ہیں کہ میرا نام شامل کیا جائے۔انہوں نے صحافی کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔
علیم خان نے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر اپنی کمپنی کا اعتراف کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































