اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے جامع ٹرمزآف ریفرنس تیار کیا ہے اور اس میں اپوزیشن کے تمام مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ حکومت نے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کریں جن کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں، مگر اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام پانامہ پیپرز میں آئے وہ احتساب سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں مگر وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی کمیشن کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے اپنی ویب سائٹ سے وزیراعظم کا نام ہٹا دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ایڈیٹوریل غلطی تھی۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں جب بھی ترقی کا عمل شروع ہوتا ہے تو چند عناصر ترقی وخوشحالی کے عمل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف تمام ممالک کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
وزیراعظم محمد نوازشریف تمام ممالک کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ٗترجمان وزیر اعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































