کراچی( نیوزڈیسک) 462 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا جمعہ کے روز احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے کہا کہ ملزموں کیخلاف ٹرسٹ کی زمین کے غلط استعمال ، مالی معاملات میں کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ، تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ، وکیل استغاثہ کی جانب سے کیس میں جو دستاویزات پیش کی گئی ہیں وہ جعلی اور جھوٹی ہیں اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے مقدمے میں صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ مقدمے کے تمام ثبوت جھوٹے ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوران سماعت ڈاکٹر عاصم حسین کے بار بار بولنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا جس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے معذرت کر لی۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ”میں نے نیب کی بکری چرا لی ہے “ اور نیب اب مجھ پر بکری چوری کا مقدمہ بنائے گی۔ سب کو معلوم ہے کہ میں اس حکومت کا سیاسی قیدی ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ مجھ پر مزید کیس بنائے جا رہے ہیں۔تاہم دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کا بھی حساب ہونا چاہئیے، میڈیا نے دبئی لیکس لا کر بڑے پردہ نشینوں کے پردے فاش کر دیے۔ڈاکٹر عاصم حسسین کا مزید کہنا تھا کہ کیس بنانے کیلئے پورے پاکستان میں صرف میں ہی ملا ہوں،کرپشن کرنے والوں کو سرکاری پروٹوکول اورمجھے جیل پروٹوکول میں ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر ے کیس میں تحقیقات کیلئے بھی کمیشن بنایا جائے اور جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں انہیں بھی پکڑا جائے۔
کرپشن کیس: ڈاکٹر عاصم حسین پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































