اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی صرف تحریک انصاف کے جلسوں میں ہی کیوں ہوتی ہے؟ بدسلوکی کرنے والوں کی نادرا کے ذریعے شناخت کرکے کارروائی کریں گے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں بدسلوکی کے واقعات ہوئے انہوں نے شور مچایا کہ (ن) لیگ کے لوگ گھس آئے تھے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) پاکستان پیپلزپارٹی‘ جے یو آئی اور دیگر بڑی جماعتوں کے بھی جلسے ہوتے ہیں لیکن خواتین سے بدسلوکی کے واقعات صرف تحریک انصاف کے جلسوں میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ کسی اور پرٹی کے جلسے میں ایسے واقعات کیوں نہیں ہوتے؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور دیگر ذرائع سے بدسلوکی کرنے والوں کی تصاویر لیں گے اور پھر اپوزیشن اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بھی بنائیں گے۔ ملوث افراد کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جائے گی اور خواتین کے بیانات بھی لیں گے پر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ (عابد شاہ)
خواتین سے بدسلوکی صرف تحریک انصاف کے جلسوں میں ہی کیوں ہوتی ہے؟چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































