اسلام آباد(این این آئی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیاجس کیلئے وہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے سب دوستوں سے مشاورت کروں گا اور اپوزیشن کی جانب سے انکوائری کمیشن کے ٹرمز اذف ریفرنس اخباری خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ طورپربھجوائے جائیں گے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپوزیشن کی جانب سے خط نہیں لکھا جائے گا کیوں کہ اس پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے ٗ اپوزیشن کے خط میں لکھا جائے گا کہ ٹی او آرزاپوزیشن نے متفقہ طورپرتیارکئے جسے حکومت سنجیدہ لے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
پاناما لیکس ٗ خورشیدشاہ کا وزیراعظم کوخط لکھنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































