راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک فوج میںاحتساب کا باقاعدہ نظام موجود ہے جسے مزید مستحکم کیاگیاہے ،سابق کورکمانڈرز لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)نوید زمان کے خلا ف کسی الزا م کے تحت کوئی تحقیقات نہ ہوئیں اور نہ ہورہی ہیں ، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ، فوجی عدالتوں میں کل 207 کیسز زیرسماعت ہیں جن میں سے 88 کا فیصلہ ہو چکا ہے،پاک فو ج نے کومبنگ آپریشن شروع کردیاہے جو آپریشن ضرب کا حصہ ہے ، فاٹا میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں متعدد انٹیلی جنس آپریشنز ہوئے اور اب ٹی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک ٹی ڈی پیز واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن پورے پاکستان کے نو گو ایریاز میں کئے جائیں گے، علاقوں کو کلیئر کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی نو گو ایریا نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹو گینگ کا سلسلہ 7 سال سے چل رہا تھا، چھوٹو گینگ کا علاقہ نو گو ایریا تھا، چھوٹو گینگ کے 25 میل کے علاقے کو کلیئر کیا گیا ہے، علاقہ کلیئر ہونے سے لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے کچھ سہولت کار ابھی موجود ہیں، شہری الرٹ رہیں اور مشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ سے انٹیروگیشن ابھی جاری ہے، بہت ساری چیزیں نکل رہی ہے، مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ بتانا مناسب ہو گا۔ پاک فوج سے نکالے گئے اہلکاروں کے معاملے کی پہلی بار باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کے حکم پر فوج میں اسپیشل اینٹی کرپشن مہم جاری ہے، مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے خود احتسابی نظام مزید فعال بنا رہے ہیں، فوج میں بے قاعدگیوں پر چھ افسران کو نوکری سے نکال کر گھر بھیج دیا گیا، تمام افراد کو ایک ہی متعلقہ کیس میں سزا ہوئی، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سجاد غنی کے خلاف انکوائری ہوئی نہ کوئی کارروائی ہو رہی ہے، ان کے خلاف کارروائی محض افواہیں ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ صفائی بھی ہو رہی ہے، مثال قائم کی جا رہی ہے، ہر الزام کے مطابق سزا دی گئی اور عمل کیا گیا۔ احتساب کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، آئندہ بھی مکمل انکوائری ہو گی اور اس کے مطابق سزائیں ہوں گی۔
فاٹامیں آپریشن تقریباًمکمل ہوچکا،کومبنگ آپریشن ضرب عضب کاحصہ ہے ،عاصم سلیم باجوہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور ’’ہاؤسنگ کالونی‘‘ منظور، کون ہوگا اہل؟
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا
-
اسلام آباد میں ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ، امریکی وفد کی قیادت کون کرے گا؟ بڑی خبر سامنے آگئی



















































