راولپنڈی (نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان کو محفوظ بنانے کیلئے ایف سی اور رینجرز بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی اور پیشہ وارانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کے کامیابی سے مکمل ہونے پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے ایف سی اور رینجرز بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے ہے، شوال آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ’’جامع کامبنگ آپریشن‘‘ کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت فوجی جوان ملک بھر کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کریں گی اور دہشت گردوں کے سلیپرز سیل اور مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کورکمانڈرزکانفرنس، جامع کومبنگ آپریشنز منصوبے کی منظوری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ



















































