کوٹلی (نیوز ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاناما لیکس کی تحقیقات تک وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ، کہتے ہیں میاں صاحب آپ کے دن گنے جا چکے ہیں ، حکومت ہچکولے کھا رہی ہے ، لگتا ہے تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے ۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں شیر پر تیر برسا دیئے ، کوٹلی میں جیالوں سے خطاب کیا تو وزیر اعظم کو یوسف رضا گیلانی سے مانگا گیا استعفیٰ بھی یاد دلا دیا ، استعفیٰ ضرور مانگا لیکن بلاول کو لگتا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ بلاول نے نواز شریف پر سیاست دان کے بجائے صرف بزنس مین ہونے کا الزام لگایا ، جوش بڑھا تو بلاول کو تعلیم کا شعبہ یاد آگیا ۔ بلاول نے اورنج ٹرین کو دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ یہ رقم غریب کشمیریوں پر خرچ کی جانی چاہئے تھی ۔ پیپلز پارٹی اب خاموش نہیں رہے گی ۔ بلاول بھٹو نے حکومت پر سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرض لینے کا الزام لگایا اور یہ بھی بتایا دیا کہ اب ایسا نہیں چلے گا ، انہوں نے خواجہ یاسر شہید کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا بھی عزم کیا ۔
پاناما لیکس کی تحقیقات تک وزیر اعظم استعفیٰ دیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































