جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

راحیل شریف بازی لے گئے،خوشخبری سنادی،عوام کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ،تاریخی لمحہ آگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

ھنگو (نیوزڈیسک) راحیل شریف بازی لے گئے،خوشخبری سنادی،عوام کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ،تاریخی لمحہ آگیا،اورکزئی ایجنسی دہشت گردی سے پاک ہوگئی، سیکیورٹی کلیئرنس جاری کردی گئی ،بین الاضلاع میں مقیم متاثرہ خاندانو ں کی شاہو خل چیکنگ پوائنٹ سے واپسی شروع ہوگئی،آٹھ سال بعد واپسی پر روانگی کے وقت متاثرہ خاندانوں کی آنکھو ں میں خوشی کے آنسوآگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اپر اورکزئی ایجنسی کے بھی سیکورٹی کلیرنس دے کر متاثرین اورکزئی کو واپس قبائلی علاقوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔شاہو خیل ہنگو میں قائم عارضی چیکنگ پوائنٹ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر عمران شیرازی،پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے جانوں کے نظرانے پیش کر کے امن بحال کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر فاٹا کے متاثرہ خاندانوں کی ا عزت اور باحفاظت واپسی سے قبائلی علاقوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اپر اورکزئی کے 2800متاثرہ خاندانوں کو دو لاکھ سے زئد متاثری اورکزئی کو آبائی علاقوں میں واپس اور تباہ کاری کے مراحل میں ایف ڈی ایم اے کے تعاون سے بھر پور معاونت کی جائے گی ۔اورکزئی متاثرین کو فاٹا کے دیگر متاثرہ قبائلی علاقوں کے برابر حقوق اور مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ متاثرہ خانوں کو دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ اور 25ہزار فوڈ پیکیج فی خاندان جبکہ غیر رجسٹرڈ متاثرین کو صرف آبائی علاقوں میں آؓباد کاری کی مالی امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بیش بہا قربانیوں سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر امن قائم کیا اور ،مستقبل میں پائیدار امن برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین مشران اور عوامی تعاون نا گزیر ہے۔اس موقع پر واپس جانے والی 22متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں خوشی کی آنسو بھی نظر آئی۔انہوں نے سیکورٹی فورسز اور اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران کو امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون فراہم کرنے اور پاک فوج اور حکومت کے شانہ بانہ کھڑے کے بھی یقین دہانی کرائی۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…