جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پا نا ما لیکس تحقیقا ت کے لیے خو د کو پیش کر تا ہو ں ، وزیر اعظم

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

لا ہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)میرے خا ندا ن کا پہلی با ر احتسا ب نہیں ہو گہا پا نا ما لیکس کے ٹی او آر ز تبدیل کر نے کے لیے تیا ر ہے بچگا نہ سیا ست کی بجا ئے سنجیدہ سیا ست ہی ملک ہو بچا سکتی ہے
وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان میرےخاندان سےپاناما لیکس سے متعلق تحقیقات شروع کریں۔ انھوں نے خودکوتحقیقات کے لیے پیش کردیا۔
گورنرہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ مجھ پرکسی دورمیں کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔ انھوں نے پیش کش کی کہ چیف جسٹس چاہیں توٹی اوآرزبدل سکتےہیں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ منفی سیاست کادورختم ہوچکا،عوام انتشارپھیلانےوالوں کورد کرچکے ہیں۔ آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہو گی۔
گورنرہاؤس لاہورمیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے دشمن پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔ منفی سیاست کا دورختم ہو چکا، آخری جیت عوام کی ترقی اورخوشحالی کی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ مئی میں مکمل ہوگا۔ بلدیاتی اداروں سے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئےمیگاپراجیکٹس ضروری ہیں اور میں خود ذاتی طورپران پراجیکٹس کی نگرانی کروں گا۔ 2018تک خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے۔
اجلاس میں سعدرفیق،حمزہ شہباز،بلیغ الرحمان،راناثناء اور دیگرشریک ہیں۔ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران پنجاب میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اہم رہنماؤں سے مشاورت اور اپوزیشن کی حکومت کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…