لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں ،بجلی ،گیس اور انفراسٹر اکچر کے جاری منصوبے 2018ء میں مکمل کر لئے جائیں گے،آئندہ دو برس میں عوام ترقی کے ثمرات سے بھرپور مستفید ہوں گے،اپنے وعدے اور منشور کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر یں گے ،عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے مخالف پاکستان کے دشمن ہیں لیکن آخری جیت عوام کی ترقی اورخوشحالی کی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق ، بلیغ الرحمن ،رانا ثنا اللہ خان ، حمزہ شہباز شریف ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، روحیل اصغر ،ملک تنویر اسلم سیٹھی ، ملک ندیم کامران ،قاضی عدنان فرید سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت دیگر سرکاری حکام نے صوبے میں جاری مختلف عوامی و فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ آئندہ ماہ مئی میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اقتدار مقامی سطح پر حقیقی معنوں میں منتقل کیا جائے ،عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت ،صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں عوام تک پہنچائیں گے اورعوامی مسائل ان کے حلقوں میں حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ بنیادی سہولتوں پر بھی توجہ دینا ہو گی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کے پروگرام کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ ملک بھر میں ترقیاتی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔ عوام کی خدمت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے ۔بجلی گیس اور انفراسٹر اکچر کے جاری منصوبے 2018ء میں مکمل کر لئے جائیں گے۔2018ء تک ترقی ،خوشحالی اور روشنی کے سفر کو مکمل کریں گے ۔آئندہ دو برس میں عوام ترقی کے ثمرات سے بھرپور مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے وعدے اور منشور کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے آئندہ دو بر س میں ختم کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں ۔عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے مخالف پاکستان کے دشمن ہیں لیکن آخری جیت عوام کی ترقی او رخوشحالی کی ہو گی۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام میں بہترین معیار پر مبارکباد دی ۔
عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں ‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































