کراچی(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آگئے ہیں۔ پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ آج زیر غور آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی استنبول میں ترکی کے آئین کی سالانہ تقریب میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ چیف جسٹس 2 روز کراچی میں قیام کے بعد کل شب اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فرائض سر انجام دیں گے جس میں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ زیرغور آںے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس وفاقی حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے لیے لکھے گئے خط کا بھی جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مقبول باقر کراچی میں ہی موجود ہیں جبکہ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پیر سے کراچی آ رہے ہیں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس کراچی میں موجودگی کے دوران کمیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر سکتے ہیں۔
پا نا ما لیکس معا ملہ ! پا کستان کی بڑی شخصیت وطن واپس پہنچ گئی ، اہم کا م پر زیر غور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































