اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس پر سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے بجائے اپنی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس کی وضاحت کریں۔سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ جہانگیر ترین تحریری طور پر واضح کر چکے ہیں کہ انھوں نے کسی سے بھی قرضے معاف نہیں کروائے اور وہ غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے ٗاگر ان کے پاس کسی کے غلط کام کے ثبوت ہیں تو انھیں اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔پاناما لیکس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں اکاؤنٹس پر وضاحت کے بجائے شریف فیملی اپنے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کر رہی ہے ٗیہ شریف فیملی کی مخصوص حکمت عملی ہے کہ جب بھی کوئی ان کی غلط چیزوں کو نمایاں کرتا ہے تو یہ ان کے بلیک میلنگ پر اتر آتے ہیں۔
عمران خان کاٹوئٹ،وزیراعظم نوازشریف کو اہم پیغام دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































