اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے اسحاق ڈار اور عمران خان کے اثاثوں کی تحقیقات کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے گئے چیلنج کو قبول کرتی جس میں انہوں نے عمران خان اور اپنے 20 سال کے اثاثے ظاہر کر کے اس کا فورنزک آڈٹ کرانے کا چیلنج کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے چیلنج کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور جب وہ چاہیں اثاثوں کا آڈٹ کرالیں۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ٹی او آر پر حکومت، اپوزیشن سے مشاورت کیوں نہیں کرتی، حکومت اپنے ٹی او آر مسلط کرنا چاہتی ہے، ہماری تحریک اس سوچ کے خلاف ہے جس نے ملک کو بھکاری بنا دیا ہے ، تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز بنا کر حکومت کو دیں گے۔
ن لیگ کے یارکر پر تحریک انصاف کا چھکا،دعوت قبول کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































