اسلام آباد(این این آئی)پاناما پیپرز میں آف شور اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوڑنے والے انٹرنیشنل کنسورٹیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹ ( آئی سی آئی جے) نے تصدیق کی ہے کہ پاناما پیپرز میں آف شور اکاؤنٹس سے متعلق نواز شریف کا نہیں بلکہ حسن اور حسین نواز کا نام شامل ہے تاہم ٹائپنگ غلطی سے آف شور اکاؤنٹس کی فہرست میں وزیراعظم نواز شریف کا نام لکھا گیا تھا۔آئی سی آئی جے نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے شکایتی خط کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ویب سائٹ اور خبروں سے وزیراعظم نواز شریف کا نام ہٹایا۔ دانیال عزیز نے خط میں آئی سی آئی جے کی رپورٹ میں کی گئی غلطیوں اور وزیراعظم نواز شریف کا نام شامل کئے جانے کی نشاندہی کی۔ دریں اثناء پاناما پیپرز میں آف شور اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوڑنے والے انٹرنیشنل کنسورٹیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹ ( آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں غلطی سے دینے پر معذرت کرلی۔آئی سی آئی جے نے وزیراعظم نواز شریف کا نام غلطی سے پاناما پیپرز میں شائع کئے جانے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تمام خبروں اور ویب سائٹ سے وزیراعظم نوازشریف کا نام نکال دیا اور اپنی وضاحت میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں آنا ٹائپنگ غلطی تھی جس پر معذرت گواہ ہیں۔
پاناما پیپرزمیں شریف خاندان کے کن دواہم افراد کے نام شامل ہیں؟ تصدیق ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































