اسلام آباد( نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان بجائے اپنے اوپر عائد الزامات کے جواب دینے کے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کررہا ہے۔بلیک میلنگ کیلئے سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔پاناما لیکس میں شریف خاندان کا ذکر آنے کے بعدسے ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔حکومتی اور اپوزیشن حلقے ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔اسی تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ن لیگ کی کرپشن سامنے آتی ہے تووہ روائتی طرز عمل اختیار کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتی ہے اور اب ایک بار پھر اس مقصد کیلئے سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے جہانگیر ترین پر قرضوں کے معاف کرائے جانے کے الزامات کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر قرضہ جات معاف کرانے کے جتنے بھی الزامات لگے انہوں نے ان کے جواب میں دستاویزی ثبوت دے دیئے ہیں اور اب الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ تو حکومت میں ہے اگر اس کے پاس کسی کے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تو وہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر ے اور سزا دلوائے نہ انہیں بلیک میل کرنا شروع کردے۔
شریف خاندان کس کس کو بلیک میل کر رہا ہے؟ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































