اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لئے پرعزم ہے‘ ہم ترقی کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے کوشاں ہیں‘ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا‘ ندیم عباس ربیرا اور ملک ابرار احمد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے انتخابی حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقاتوں میں عوامی اہمیت کے حامل اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ امن اور ترقی کے ثمرات کا فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے ۔ ارکان قومی اسمبلی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کی بہتر صورتحال اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی زندگی میں انقلاب لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے کوشاں ہیں۔ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ منتخب ارکان قومی اسمبلی اپنے اوپر بھروسہ اور اعتماد کرنے والی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے ان کے انتخابی حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں، محمد نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































