ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی کی ملاقات

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

راولپنڈی (نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ عبد اللہ نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی سے شاہی محل میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون ، مشرق وسطیٰ کی علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور اردن دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں جو پائیدار شراکت داری میں منتقل ہو رہی ہے شاہ عبد اللہ ثانی نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…