کراچی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت دکھاوے کا کمیشن بنانا چاہتی ہے جبکہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ۔منگل کو کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا 1956 کے ایکٹ پر تجویز کردہ کمیشن بننے سے پہلے ہی مرچکا ہے، ،حکومت دکھاوے کا کمیشن بنانا چاہتی ہے ، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ ایسا کمیشن بنایا جائے جو باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق عوام کے سامنے رکھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کا نقطہ آغاز وزیر اعظم کے خاندان سے ہونا چاہیے۔ کک بیکس ، قرضے معاف کرانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی یکم مئی کو لاہور کے چیئرنگ کراس پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی جبکہ ٹی او آرز مسترد کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس دو مئی کو ہو گا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جتنی بھی جمہوری تحریکیں چلیں ان میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
احتساب کا آغاز کہاں سے ہوگا؟شاہ محمود قریشی نے اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































