راولپنڈی/عمان ( نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مشل نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کے استقبال کے لئے اردن کی فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے شہزادے حسن بن طلال اور اردن کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل منصور الجبور سمیت دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں علاقائی سلامتی اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون و تربیت کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف کو اردن کا سب سے بڑا اعزاز”میڈل آف میرٹ“ عطاکیا گیا،آرمی چیف کو اعزاز دہشت گردی کے خلاف موثر اقدام کے اعتراف میں دیاگیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اب تک مختلف ممالک کی جانب سے عالمی ایوارڈ دیئے گئے ہیں ۔ ان میں سعودی عرب سے آرڈر آف عبدالعزیز سعود ، امریکہ کا لیجئن آف میرٹ ، برازیل کی طرف سے آرڈر آف ملٹری اور اب اردن کی جانب سے میڈل آف میرٹ ، ترکش لیجئن آف میرٹ شامل ہے ۔
جنرل راحیل شریف کو عرب ملک نے بڑے اعزاز سے نواز دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































