اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایف نائن پارک میں ہونے والے جلسے سے پارک کی خوبصورتی ،پودوں ،جاگنگ ٹریکس اور دیگر املاک کو بری طرح نقصان پہنچا جس پر شہریوں نے سخت ناپسندیدیگی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے میں شریک نوجوانوں نے پارک میں توڑ پھوڑ کی اور جا بجا کھانے پینے کی اشیاء،خالی ڈبے اور پولیتھین بیگز پھینکے جس سے پارک کی خوبصورتی کو نقصان پہنچا۔اسلام آباد کے شہریوں نے اس امر پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک میں جلسے جلوس نہیں ہونے چاہیئں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پارکس ایسا مقام ہوتے ہیں جہاں وہ شام کے وقت آکر خود کو پر سکون محسوس کرتے ہیں،دن بھر کی تھکن دور ہوتی ہے اور وہ تازہ ہوا لیتے ہیں تاہم ایسے مقامات پر جلسوں کے انعقاد سے جہاں پارکوں کی خوبصورتی کو نقصان پہنچتا ہے وہاں ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایف نائن جلسہ، حکومتی املاک کو کتنا نقصان پہنچا ؟ خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































