اسلام آباد (نیوزڈیسک) پانامہ لیکس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حمایت میں سرحد پار سے انڈیا میڈیا میدان میں آ گیا ہے ۔ مختلف بھارتی ٹی وی چینلز پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مظلوم اور معصوم دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ یہ پراپیگنڈہ سرعام کیا جا رہا ہے کہ بھارت کے لئے اصل خطرہ جنرل راحیل شریف ہیں اور پاک بھارت مذاکرات کے ڈی ریل ہونے کی بڑی وجہ جنرل راحیل شریف ہیں بھارتی جاسوس کے پکڑے جانے کے بعد بھارت کو افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے کا موقع میسر آیا ہے بھارتی میڈیا ڈھول پیٹ رہا ہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے طاقتور شخصیت بن چکے ہیں اور نواز شریف کو گھیرے میں پوری طرح لے چکے ہیں ۔ بھارت کے ٹی وی چینل میں وزیر اعظم نواز شریف کے حق اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیخلاف مسلسل پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے اور ہرزہ سرائی کی جار ہی ہے کہ پاکستان کا اصلی کنگ کون ہے ، پاکستان کا کون سا شریف نقاب اوڑھے ہوئے ہے ، پاکستان کا کون سا شریف دراصل شریف نہیں ہے ، پاکستان کا وہ کونسا شریف ہے جو بھارت کے لئے خطرہ ہے ان سارے سوالوں کا ایک ہی جواب ہے راحیل شریف ۔ بھارتی چینل کے زہریلے اور پاکستان دشمن پراپیگنڈے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا راحیل شریف بھارت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں کیونکہ یہ شریف اب وزیر اعظم نواز شریرف کو اپنے شکنجے میں لے رہا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف میں ملاقاتیں اور بات چیت راحیل شریف کو راس آئے اس کی امید کم ہی ہے ۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس بات چیت کے بعد دباؤ میں آ کر راحیل شریف نے بھارت پر حملے کی تیاری کر لی ہے اور خفیہ ایجنسیوں کو ملنے والی معلومات کے مطابق آئی ایس آئی نے حافظ سعید کے ذریعے 30 افراد کی تربیت شروع کر دی ہے کیا آئی ایس آئی راحیل شریف کی منظوری کے بغیر ایسا کر رہی ہے نہیں کر سکتی ۔ کیا حافظ سعید راحیل شریف کے دباؤ کے بغیر ایسا کر سکتا ہے ایسا نہیں کر سکتے ۔ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان بات چیت کو کوئی پٹڑی سے اتارنے کے لئے اگر کوئی آگے آ سکتا ہے تو وہ راحیل شریف ہی ہیں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے راحیل شریف اس وقت پاکستان کا طاقتور شخص ہے اس سے حکومت پاکستان بھی ڈرتی ہے اس کے خلاف میڈیا میں بولنے کی کسی کی ہمت نہیں ہے کم وقت میں راحیل شریف نے خود کو طاقتور بنا لیا ہے نواز شریف بونے ثابت ہونے لگے ۔ پشاور سے کراچی کے راستے میں ہر جگہ جگہ راحیل شریف کی تصاویر والے پوسٹر اور بل بورڈ لگے ہیں جن پر راحیل شریف کی تعریف میں قصیدے لکھے گئے ہیں ۔ پاکستان کے منتخب وزیر اعظم نواز شریف ہیں لیکن تصاویر راحیل شریف کی لگائی جا رہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ راحیل شریف الیکشن لڑنے جا رہے
بھارتی میڈیا نوازشریف کی حمایت میں سامنے آگیا،آرمی چیف کیخلاف ہرزہ سرائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































