اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جس کے باعث عدالتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔ ہفتہ کو چیف جسٹس کی ترکی روانگی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ، فیصلہ بھی وہی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ خالصتاً چیف جسٹس کی صوابدید ہے اوروہی فیصلہ کریں گی ٗ قائم مقام چیف جسٹس تحقیقاتی کمیشن پر کوئی بھی رائے دینے کا مجاز نہیں ٗ انکوائری کمیشن کا بننا اور اس کے ٹی او ار طے کرنا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی یکم مئی کو واپس آکر اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور حکومتی خط کا جائزہ لینگے ۔
پانامہ لیکس معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ، حتمی موقف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی



















































