جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

گوادر بہت جلد جدید صنعتی پورٹ سٹی بن جائیگا ٗ بلوچستان اور علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئیگی ٗوزیر اعظم محمد نواز شریف

datetime 22  اپریل‬‮  2016 |
Pakistan's former Prime Minister Nawaz Sharif addresses party workers in Lahore, Pakistan on Monday, May 20, 2013. Pakistan’s presumptive prime minister called for peace talks with Taliban militants at war with the government Monday, potentially charting a course that could put him at odds with the country’s powerful army. Sharif said terrorism was one of the most serious problems plaguing the country and any offer by the Pakistani Taliban to talk “should be taken seriously.” (AP Photo/K.M. Chaudary)

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر بہت جلد جدید صنعتی پورٹ سٹی بن جائیگا ٗ بلوچستان اور علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئیگی وہ جمعہ کو یہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ خان زہری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بہت جلد ایک جدید صنعتی پورٹ سٹی بن جائے گا اور اس سے بلوچستان اور علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے اور انہیں زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قابل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری مختلف فلاحی سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کی بحالی کے بعد توجہ کا محور صوبے کو ملک کے بقیہ حصے کے برابر لانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ شہر کے لئے ترقیاتی اور بہتری کے پیکیج کے اعلان سمیت صوبہ بھر میں بھرپور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبہ جات کے آغاز پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سردار ثناء اﷲ خان زہری نے بلوچستان میں ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دینے پر وزیراعظم کی قیادت کو سراہا جس سے یقیناصوبے کے عوام کی عشروں پرانی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بلوچستان کے عوام وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے اور وہ ذاتی طور پر صوبے میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ترقیاتی ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اولین ترجیح ہے۔



کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…