راولپنڈی (نیو ز ڈیسک)بدعنوانی کا الزام ، پاک فوج نے چھ افسران برطرف کردیئے،برطرف ہونے والوں میں لیفٹینٹ جنرل عبیداللہ خٹک، میجر جنرل اعجاز شاہد، بریگیڈیئر اسد شہزادہ، بریگیڈیئر عامر، بریگیڈیئر سیف اور کرنل حیدر شامل ہیں۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو بھی ختم کرینگے, ذرائع نے 11 افسران کی برطرفی کی خبر سننے میں آئی تھی تاہم باقی پانچ افسران کی برطرفی کے بارے میں عسکری ذرائع نے نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق۔برطرف کردہ افسران کے خلاف عائد الزامات کی تفصیل بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ برخاست کیے جانے والے تمام افسران کا تعلق فرنٹئیر کور بلوچستان سے بتایا گیا ہے۔جبری ریٹائر کیے جانے پر پینشن کے علاوہ دی گئی تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی جنرل راحیل شریف نے ہر فورم پر یہ بات کئی دفعہ کہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو ختم کیے بغیر ملک امن و استحکام ممکن نہیں ہے,برطرف شدہ افسران میں لیفٹینٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد بلوچستان میں فرنٹئیر کور کے آئی جی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔عبید اللہ خٹک آئی جی ایف سی تھے تو انھیں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں بدامنی کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ان افسران کی برطرفی ایک ایسے موقعے پر عمل میں آئی ہے جب حال ہی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ مسلح افواج ملک میں ہر سطح پر احتساب کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کی حمایت کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کو ختم کیے بغیر ملک امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔ جنرل راحیل شریف کے اقدام نے سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل کھڑی کر دی ہے۔
پاک فوج نے تبدیلی کی ابتدا کر دی،تاریخی فیصلہ سنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































