کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن اور بنگلہ بازار میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات 7پولیس اہلکار شہیدجبکہ 2زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد اورنگی ٹاﺅن میں انسداد پولیو مہم معطل، دکانیں بند کر دی گئیں،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھر دہشت گرد سرگرم ہو گئے۔ بدھ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن اور بنگلہ بازار میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے7پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،شہید ہونے والے اہلکار اورنگی ٹاﺅن میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، فائرنگ کے واقعہ میں پولیو ورکرز محفوظ رہے، حملہ آور دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، فائرنگ کا واقعہ دو الگ الگ مقامات پر پیش آیا، فائرنگ کی جگہ سے ایس ایم جی اور نائن ایم ایم پستول کے خول اکٹھے کرلئے گئے ہیں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار اورنگی نمبر پندرہ میں جبکہ چار بنگلہ بازار میں شہید ہوئے۔ دوسری طرف واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دکانیں و مارکیٹیں بند کر دی گئیں جبکہ اورنگی ٹاﺅن میں انسداد پولیو مہم بند کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آور دو موٹرسائیکلوں پر اسلام چوک کی جانب سے آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کراچی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات 7پولیس اہلکار شہید، 2زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































