راجن پور(نیوز ڈیسک )چھوٹو گینگ آپریشن، بڑا بریک تھرو، بڑی خبر آگئیاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹو گینگ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں ، مغوی اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اہلکاروں کو پاک فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔پولیس 18دن تک ایک قدم آگے نہ بڑھا سکی ، پاک فوج نے دو دن میں کام کر دکھایا ، اس سے پہلے بھی پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کیے مگر ناکامی کا سامنا ہوا ۔ سیکیورٹی فورسز کو راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی، ڈاکوؤں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جب کہ یرغمالی اہلکاروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے، تاہم اعلیٰ افسران مغویوں کی رہائی کی تصدیق نہ کرسکے۔ راجن پور کے علاقے کچہ جمال میں جاری چھوٹو گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، پولیس ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، جب کہ مغوی چوبیس ساتھی پولیس اہل کاروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے اہل کاروں کو فورسز کے حوالے کیا گیا، جنہیں سونمیانی میں قائم کیے گئے ہیڈ کوارٹرز پہنچا دیا گیا ہے، جہاں سے وہ ضروری کارروائی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب تاحال کسی اعلیٰ افسر کی جانب سے بازیابی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق مغوی ساتھیوں اہل کاروں کی رہائی کے بعد آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں نے پاک افواج کےحق میں نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کو پاک افواج کے جوانوں نے ڈاکوؤں کے گڑھ کچا جمال کی جانب پیش قدمی کی، جہاں چھوٹو گینگ مورچے چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلے، تاہم فورسز نے وہاں بھی ان کا تعاقب کیا اور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دیتے ہوئے فضا سے فوج کی جانب سے پمفلٹ بھی پھینکے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کی جانب سے 24 مغوی پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے، جب کہ وہ فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر بھی تیار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن گزشتہ 3 ہفتے سے جاری تھا جس میں گینگ کے ہاتھوں پولیس کے 6 اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی تھی۔
چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے، اہلکاربھی رہا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































