اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور خیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں 192 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ل؛وگون کی بڑی تعداد اس وقت گھروں سے باہر موجود ہے اور ان میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی ملک کے مختلف علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزہ آیا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق جب کہ50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اسلام آباد میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کی سب سے بڑی کام یابی
-
بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاکستان کے اہم علاقے سے سونانکل آیا ، مقامی آبادی کی بڑی تعداد جمع ہو گئی
-
درجنوں سیاسی خاندان تحریک انصاف میں شامل
-
پی ڈی ایم نے بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا
-
اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر ڈی ایس پی نوکری سے فارغ
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایران کے ریال کی قدر بڑھ گئی
-
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی اصلاحات کا اعلان
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا
-
معروف ریسٹورنٹ سے مضرِ صحت گوشت برآمد ، سیل کر دیا گیا



















































