راجن پور (نیوزڈیسک) پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف پولیس کے آپریشن کے 19ویں روز پاک فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں آپریشن کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے، چھپے ہوئے مجرموں کا گھیراو¿ مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور آپریشن کے مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں طلب کیا گیا تھا۔کے خلاف فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک 7 مجرمان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ چھوٹو گینگ ںے 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔مجرمان یرغمال اہلکاروں کی رہائی کے بدلے فرار ہونے کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کا یہ مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھوٹو گینگ کے مشتبہ ٹھکانوں اور بنکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔’ضرب آہن‘ کے نام سے جاری اس فیصلہ کن آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کو مارٹر گولوں کی صورت میں رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے۔علاقے میں آپریشن کے باعث کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔
راجن پور میںفوج کے دستے تعینات کر دئے گئے۔ آئی ایس پی آر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































