اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا نام فائنل کرلیا ہے تاہم حکومت کو ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ‘ قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر اور ٹیم کے دیگر ممبران کی تلاش اور سیاسی جماعتوں کے اتفاق میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ کیلئے کئی ججز سے رابطے کئے اور اکثر نے معذرت کرلی تاہم جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے نام کو فائنل کرلیاہے جبکہ ان کی شرائط کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کیلئے حکومت نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کے ساتھ سرمد جلال عثمانی کو کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی رائے لے گی اس کے علاوہ سرمد جلال عثمانی کی شرائط کے مطابق حکومت کو ایک قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر کی تلاش میں بھی مشکل کا سامنا ہے اور سب سے مشکل کام ایک قابل اور ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تلاش ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں چند سی اے ہیں اور ان کی اکثریت بھی بیرون ملک قیام پذیر ہے۔
پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری



















































