پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

20سال کی کوششیں رنگ لے آئیں، عمران خان بڑی کامیابی کے قریب

datetime 14  اپریل‬‮  2016 |

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 20 سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ حکمرانوں کا احتساب ہو اور لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستانی قوم پر ترس آ گیا ہے ، دورہ لندن میں آڈٹ کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی انٹر نیشنل فرموں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار بھی اسی پرواز سے لندن روانہ ہو رہے ہیں ، اگر نواز شریف بیمار ہیں تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تکلیف سے دور رکھے اور صحت عطا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ انکے ہمراہ جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم خان بھی لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں آف شور کمپنیوں کے آڈٹ کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی انٹر نیشنل فرموں سے ملاقاتیں رکھی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے چوہدری نثار کے بھی اسی پرواز سے روانہ ہونے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے میڈیا سے یہ معلوم ہوا ہے لیکن وہ کیوں جارہے ہیں مجھے اس کا علم نہیں ۔ جہاں تک نواز شریف کے لندن روانہ ہونے کا سوال ہے تو میں کسی شک کا اظہار نہیں کروں گا اگر وہ بیمار ہیں تو اللہ انہیں تکلیف سے دور رکھے اور صحت عطا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ جمہوریت میں حکمران جوابدہ ہوتے ہیں ، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ اپوزیشن سے کہا جائے کہ آپ بھی ایسے ہی ہیں بلکہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا بڑا زبردست مستقبل دیکھ رہا ہوں،20سال سے کوشش کر رہاہوں کہ حکمرانوں کا احتساب ہو اور لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پاکستانی قوم پر ترس آ گیا ہے اوراس میں اپوزیشن یا کسی اور کا کوئی ہاتھ نہیں۔ قبل ازیں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس پر احتساب کا سنہری موقع ملا ہے ، اللہ نے میری کھیلوں کے میدانوں میں تیاری کروائی ہوئی ہے ،اب اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا کیونکہ اس سے ہم اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ اگر احتساب ہو گا تو آئندہ سے لوگ ملک کا پیسہ لوٹنے ، باہر جا کر عیاشیاں کرنے سے ڈریں گے ۔یہ کیسی جمہوریت جس میں حکمران لوٹ مار کریں اورملک کے عوام یہاں بھوکے مریں ، آئندہ سے ایسا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں پر منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری ، کرپشن اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولنے کے الزامات ہیں ، اب یہ بچ نہیں سکتے ، ایک ہی راستہ ہے کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ، اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج شروع ہو گا اور پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر 24اپریل کو اسلام آباد میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا اس کے بعد جو ہو گا پھر وہ برداشت نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کا سلسلہ کہیں ختم ہونے یا جانے والا نہیں ، اقتدار میں رہنے والی دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرتی رہیں اور تحفظ دیتی رہیں ہیں لیکن اب یہ پھنس گئے ہیں کیونکہ پاناما لیکس کوئی مسترد نہیں کر سکتا ،بات منطقی انجام تک پہنچے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کرپشن کیسز میں حکمرانوں کو جمہوریت خطرے میں دکھائی دیتی ہے لیکن وہ جمہوریت کی آڑ میں نہ چھپےں ۔ جمہوریت تو برطانیہ میں ہے جہاں وزیر اعظم نے الزامات پر ایک ایک چیز پارلیمنٹ میں پیش کر دی ۔ جمہوریت آئس لینڈ میں ہے جہاں وزیر اعظم الزامات پر مستعفی ہو گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…