کراچی (نیوز ڈیسک) کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیرصدارت اہم اجلاس، کراچی آپریشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک پرامن کراچی آپریشن کا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو مربوط کرنا ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی آپریشن سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی اور انہیں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی آپریشن کی رفتار اور کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف نے کراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور آپریشن کے دوران دی گئی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کا براہ راست تعلق کراچی کے امن سے جڑا ہے۔ دہشت گردی سے پاک پرامن کراچی آپریشن کا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو مربوط کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی رینجرز نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف نے ائر وار کورس کے شرکا سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے بین الاقوامی حالات ، خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات کی اور کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اقتصادی ترقی کا براہ راست تعلق کراچی کے امن سے جڑا ہے: آرمی چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































