اسلام آباد (نیوزڈیسک) نواز شریف حکومت کی شاہ خرچیوں کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ وزارت خزانہ کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹریوں کے لئے 20 عدد 1300 سی سی لگثرری گاڑیاں خرید لی ہیں جن پر مجموعی طور پر 37 ملین روپے کے اخراجات غریب قوم نے برداشت کرنے ہیں ۔ نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے 37 کروڑ روپے کی لاگت سے سیکورٹی ٹیکنیکل اشیاءکی خریداری کی ہے جبکہ ان اشیاءکی خریداری پر اٹھنے والے ٹیکسوں کی مد میں وزارت خزانہ نے کروڑوں روپے ریلیز کر دیئے تھے دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے لئے بھی 15کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدی ہیں ۔ ریکارڈ کے مطابق آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے ورثاء کے نام پر صرف 86.6 ملین جاری کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق سویلین سیکیورٹی ایجنسی کے لئے ٹیکنیکل اوزاروں کی خریداری پر 26 کروڑ کے اخراجات کئے ہیں وزیر اعظم نے وزراءکو ایڈہاک ریلیف کے نام پر 4 ملین دیئے ہیں جبکہ اپنے ایک مشیر کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے اپنے ایک چہیتے سپیشل اسسٹنٹ کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے قومی خزانہ سے مفت میں فراہم کر دیئے ہیں ۔
وزیر اعظم کے اخراجات کی فہرست جاری، تفصیلات ایسی کہ ہوش اڑ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































