اسلام آباد(نیوزڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ 1999 میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،شہبازشریف کوائیرپورٹ پرمنتیں کرکے منایاگیاسعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ٹیک اوور کے بعد جب نواز شریف جیل گئے تو انہوں نے سعودی عرب جانے کے لئے منتیں کیں،جبکہ شہبازشریف کوائیرپورٹ پرپتہ چلاکہ سعودی عرب جارہے ہیں، توانہوں نے جانے سے انکارکردیاپھرائیرپورٹ پران کی منتیں کرکے نوازشریف انہیں ساتھ لیکرگئے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جیل میں قیداپنے ساتھیوں شاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوبھی نہیں بتایاتھاکہ وہ کہاں جارہے ہیں ،انہیں نوازشریف کے جانے کے ایک دن بعدمعلوم ہواکہ وہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ مارچ اوراپریل شریف برادران پربھاری گزریں گے۔پانامہ لیکس میں ابھی مزیدانکشافات ہوں گے اور25اپریل سے قبل شریف برادران کے کچھ اورحقائق بھی سامنے آنے والے ہیں ۔
یہ فیصلہ نواز شریف کا تھا یا کسی اور کا؟ سعودی عرب جانے کیلئے مشرف کی منتیں کس نے کیں؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































