ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ’را‘ملوث ہے،جنر ل راحیل شریف

datetime 13  اپریل‬‮  2016 |

‮راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ،راحیل شریف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا بھی اعلان کیاہے ۔گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سینمار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے ،قبائلی علاقوں میں دہشتگردی آخری مراحل میں ہے ،بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل دیں گے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں منصوبے کیخلاف کام کر رہی ہیں ،’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف مشکل جنگ کرنا پڑی ،دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے ۔جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ ضرب عضب آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کا مقصد دہشتگردوں اور کرپشن کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کیلئے جدو جہد میں اب بہت آگے آ گئے ہیں ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ زندگی کا ایک بڑا حصہ گوادر میں گزرا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…