گوادر (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث اور راہداری منصوبے کے خلاف ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے میں امن و استحکام آئے گا اور خوشحالی آئے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکل دور سے گزرنا پڑا جنگ آخری مراحل میں ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی بڑی مثال ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا اور خطے میں امن و استحکام آئے گا اور خوشحالی ہو گی انہوں نے کہ اکہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ گوادر میں گزارا ہے گوادر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکل دور سے گزرنا پڑا ۔آپریشن ضرب عضب آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور سوچ کا نام ہے اس نظریئے کے مقصد دہشت گردی ، انتہا پسندی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں سے آگاہ ہے اور دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے عالمی برادری دہشت گردوں کے بیرونی معاونت کاروں ، مددگاروں کو روکنے میں مدد کرے انہوں نے کہا کہ ’’ را‘‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے اور دشمن کی انٹیل جنس ایجنسیاں راہداری منصوبے کے خلاف کام کر رہی ہیں انہو نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن حتمی مراحل میں ہے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گڑ بڑ کی اجازت نہیں دیں گے گوادر سے چین کے لئے کارگو اسی سال روانہ ہوں گے اور چین کا مال دنیا تک جائے گا ۔
خطے میں امن و استحکام سے خوشحالی آئیگی،آرمی چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































