جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’ایک ہی صف میں کھڑے ہیں زرداری اور عمران !پیپلزپارٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

گوجر خان(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ سچ لکھنااوربولنا سب سے مشکل کام ہے ،جولوگ سچ لکھتے ہیں وہ بہت بڑا کام کررہے ہیں پاناما لیکس پر پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کا موقف ایک ہے ،سیاست اورشرافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،اپنے دورحکومت میں تحصیل گوجر خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے،انہوں نے یہ باتیں آر آئی یو جے تحصیل گوجر خان کے نومنتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ وہ گوجر خان کے پہلے ایم این اے ہیں جو پہلے وزیراوربعد میں وزیراعظم کے منصب پر فائض ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور حکومت میں رسول پاک ﷺکی شان میں گستاخانہ خاکوں اورکارٹونز کی اشاعت کے خلاف وفاقی کابینہ کااجلاس بلایا اوراحتجاج کی کال دی اوراحتجاج کا خود قیاد ت بھی کی،یوم عشق رسول منایا،یوٹیوب پر پابندی لگائی اوراپنے پورے دورحکومت میں اسے کھولنے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہاکہ ملک اورمذہب پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے جو لوگ ملک اورمذہب کے معاملات پر سمجھوتہ کرتے ہیں تاریخ میں ان کا نام باقی نہیں رہتا انہوں نے کہاکہ میں ایک گمنام شخص تھا آج صحافی دوستوں کی وجہ سے اس مقام پر پہنچا ہوں گوجر خان میں اپنے دورحکومت میں ترقیاتی کام اس دھرتی کے فرزند ہونے کے ناطے سے کروائے ہیں کسی پرکوئی احسان نہیں کیاانہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر ایماندارانہ تحقیقات ہونی چاہییں،ا س سلسلے میں پی پی پی اورپی ٹی آئی ایکساتھ کھڑے ہیں،تقریب سے آرائی یو جے تحصیل گوجر خان کے نومنتخب صدرراجہ ساجد محمود ،نائب صدرڈاکٹر شعیب اورسیکرٹری جنرل شاہد لطیف ہاشمی اوردیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں تحصیل گوجر خان کے صحافیوں،وکلاء اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…