ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

جہانگیرترین اور علیم خان کے انتہائی اقدام کے بعد عمران خان کے صبرکاپیمانہ لبریز،بہت بڑا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جہانگیرترین اور علیم خان کے انتہائی اقدام کے بعد عمران خان مجبور،پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کابہت بڑا اعلان کردیا، بتایاجارہاہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات اورموجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی پوری توجہ پاناما لیکس کے معاملے پرچاہتا ہوں۔ اجلاس کے دوران مرکزی قیادت کو مشورہ دیا گیا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر موثر اپوزیشن کے لئے مذہبی و سیاستی جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رہنماو¿ں کو ہدایت کی کہ وہ آپس کے اختلافات سے گریز کریں کیوں کہ پاناما لیکس کے بعد قوم کا قبلہ درست کرنے کا سنہری موقع ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں دھڑے بندی شدت اختیار کرجانے کے بعد جہانگیر ترین اور علیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ دھڑے بندی ہوگئی ہے اسی لئے دھڑے بندی کے خاتمے کے لئے انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا جب کہ اپنے فیصلے سے چیئرمین عمران خان کو ا?گاہ کردیا ہے اور یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تقسیم ہوتے نہیں دیکھ سکتا،ایک کارکن کی طرح پارٹی کی خدمت اور اتحاد کے لئے کوشاں رہوں گا۔ ضروری ہے کہ تحریک انصاف میں دراڑیں روکی جائیں، پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ مانگا اور نہ مانگوں گا، کشتیاں جلا کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔دوسری جانب علیم خان نے بھی پارٹی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے نظریے کو پسند کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ پارٹی کے کسی عہدے کے طلب گار نہیں، ان کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مسلم لیگ (ن) کی کرپشن سے آزاد کرانا ہے۔ وہ پارٹی میں کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے اور اپنی جماعت کو متحد رکھنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…