لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے یونٹی گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں یونٹی گروپ نے نااتفاقی کے بیج بوئے ہیں جب کہ شفقت محمود کاساتھ پارٹی کی عزت کے لئے دے رہاہوں لیکن اگر جہانگیرترین اورچوہدری سرور سے ٹکٹ لینے پڑے توگھرچلاجاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کے کارکن انصاف کے لیے سڑکوں پر پھر رہے تھے تو اس وقت چوہدری سرور گورنر شپ کے مزے لے رہے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کاباغیچہ ہے اور وہ اس کی رکھوالی کریں گے تاہم بتایا جائے کہ عمران خان کے خلاف سازشوں کا جال کون بُنتارہا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ذاتی نہیں قومی ایجنڈے کے لئے بنائی گئی جب کہ آج تک میں نے تحریک انصاف میں دھڑے کی سیاست ہی نہیں کی کیونکہ تحریک انصاف اختلافات سے بالاترہے اور جوپارٹی اپنے نظریاتی کارکنوں کو نظراندازکردے مٹ جاتی ہے تاہم تحریک انصاف کے لئے آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔
اختلا فا ت کھل کر سامنے آگئے ،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلا ن کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































