اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کا قوم سے خطاب،وہی ہوا جس کی امید تھی، عمران خان نے ایک بارپھر قوم کو خواب غفلت سے جگانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے پیسے اور جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہوا ہے ظلم اورناانصافی کے خلاف جہاد کرنا وقت کی ضرورت ہے، ملک کا رخ تبدیل کرنے کے لئے پاکستانیوں کو موقع مل گیا ہے کہ اپنا راستہ صحیح کریں ، آیس لینڈ کی عوام اپنے حقوق کے لئے کھڑی ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کسی پاکستانی نے انکشاف نہیں کیا کسی پاکستانی نے الزام نہیں لگایا بلکہ یہ بین الاقوامی سطح کی رپورٹ ہے انہوں نے کہا کہ انکشافات ثابت کرتے ہیں کہ ملک تباہی کی طرف جارہاہے ظلم و ناانصافی کے کلاف کھڑا ہونا جہاد ہے ،ملک میں اس وقت فیصلہ کن مرحلہ ہے جنہوں نے پیسہ آف شور اکاﺅنٹس میں چھپایا تھا وہ سامنے آگیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں ، انہوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ پی ٹی وی نے اسمبلی میں میری تقریر کی کوریج نہیں کی انہوں نے کہا کہ نہ ہی انہوں نے مجھے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کی اجازت دی،، انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہوں ہمنے ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لئے ہیں وزیراعظم نے پی ٹی وی پر قومی نہیں ذاتی حیثیت سے بات کی ،انہوں نے شوکت خانم ہسپتال پر تنقید کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے خلاف پروپیگنڈہ صرف اورصرف نوازشریف کو بچانے کے لئے ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے کیا آخرت میں نوازشریف کو جواب دینا ہے یا اللہ کو جواب دینا ہے؟انہوں نے کہا کہ ان کا ڈیفنس یہ ہے کہ وہ بھی کرپٹ ہے ان لوگوں کو شرم نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک ہاسپٹل پر اپنی کرپشن بچانے کے لیے اٹیک کررہے ہیں ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کرپشن کے معاملے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک ساتھ قراردیا اوران پر شدید تنقید کی۔
عمران خان کا قوم سے خطاب،وہی ہوا جس کی امید تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































