اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کئی کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ پنجاب میں لاہور اور راولپنڈی کے علاوہ فیصل آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، حافظ آباد، چکوال، گڑھ مہاراجہ ،جہلم، بھکر، ڈیرہ غازی خان، خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاوہ کوہاٹ، ہنگو، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، قبائلی علاقوں میں باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور بھمبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں 236 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کا پہلا جھٹکا معمولی نوعیت کا تھا تاہم اس کے کچھ ہی لمحوں بعد زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام تعطل کا شکار ہوگیا۔ زلزلے کے باعث کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ سوات کے علاقے کڑاکڑ بونیر میں کار پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا جب کہ سڑک بھی بند ہوگئی ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 2 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ جس کے بعد شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اپر دیر میں زلزلہ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے ملبے تلے جنہیں زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ گلگت بلستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشئیر کے ٹکڑے گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ آفٹرشاکس کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں کی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، درجنوں افراد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟



















































