ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے بیان کے بعد تحریک انصاف ڈٹ گئی ، فیصلہ کر لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کے فیصلے پرڈٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اسلام آباد میں ڈی چوک اور ایف نائن پر پاکستان تحریک انصاف کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ چوہدری نثار علی خان کی گفتگو غلط فہمی پر مبنی ہے۔ چوہدری نثار کو چاہئیے کہ کوئی بھی اشتعال انگیز بیان دینے سے قبل حقائق سے آگاہ ہوں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو پی ٹی آئی یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ ہر حال میں ایف نائن پارک میں ہی کرے گی۔ یوم تاسیس منانا ہمارا حق ہے اور ایف نائن پارک میں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کی تیاریوں کے لیے کارکنان کو بھی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب پ±ر امن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب شایان شان سے منائی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ڈی چوک یا ایف نائن میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا کہا تھا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کلر سیداں میں آ کر جلسہ کر لیں ہم کسی کو بھی اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…