جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ایک اور جاسوس گرفتار، کس ارادے سے پاکستان داخل ہوا ؟ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

چمن( نیوزڈیسک)افغانستان کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت مل گئے، ایف سی نے چمن کے علاقے شہیداں بوغرہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ”را “ کا ایجنٹ افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی ”خاد “ کا حاضر سروس افسر چمن کے علاقے بوغرہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ،ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد جاسوس کی نشاندہی پر چمن کے نواحی علاقے میں ایک کمپاونڈ پر کارروائی کی گئی جہاں سے21 کلو بارودی مواد، 4 ایس ایم جی رائفلز، سیکڑوں گولیاں، سنیپر سکوپ، بم بنانے کے آلات، مختلف فورسز کے کارڈز اور فورسز کے زیر استعمال وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے ہیں۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کربلوچستان میں تخریب کارروائیاں کرتا تھا جبکہ مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی،افغان افسر کو چمن سے گرفتاری کے بعد اسے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے ،ایف سی نے جاسوس کی گرفتاری کے حوالے سے اپنی حکمت عملی وضع کرلی ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت افغان جاسوس سے کی جانے والی تفتیش کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاکہ اس کی نشاندہی کردہ مقامات سے اس کے سہولت کار اور ساتھی فرار نہ ہوسکیں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے،ترجمان کے مطابق افغان افسر کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے دوران تفتیش اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 مارچ کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے ہی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حاضر سروس افسر گرفتار کیا تھا جس کے انکشافات پر بہت سی کارروائیاں کی گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…