اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ایشیاکپ اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی شکست کی رپورٹس لیک ہونے پر کمیٹی بنانے اور تحقیقات کرانے کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے جوکچھ ہورہا ہے اس پر دکھ ہوا کوچز کی رپورٹس لیک کرنے پرافسوس ہے۔ کرکٹ کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ کمیٹی بنائیں اور رپورٹس لیک کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ شاہد آفریدی اور وقاریونس کی پاکستان کرکٹ میں عظیم خدمات ہیں، کل سب آفریدی کے نعرے لگارہے تھے،آج سب تنقید کررہے ہیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنقید کے ساتھ کھلاڑیوں کی ماضی میں پیش کی گئی اچھی کارکردگی کو بھی یاد رکھناچاہیے۔
آفریدی اور وقاریونس کی پاکستان کرکٹ میں عظیم خدمات ہیں،چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































