نیویارک (نیوز ڈیسک)بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا محمد مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز کومسترد کئے جانے پر آگ بگولہ ہوگیا ۔ بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ جیش محمد کو شدت پسند سرگرمیوں اور القاعدہ سے تعلقات کی وجہ سے 2001 میں ہی بلیک لسٹ شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے لیڈر پر پابندی لگانے کی تجویز پر تکنیکی اعتراض لگا دیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات سے مایوس ہیں کہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی ہماری درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے تکنیکی پابندی لگا دی ہے۔انھوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ پر ہونے والے حملے سے یہ واضح ہے کہ مسعود اظہر پر پابندی نہیں لگانے کا نتیجہ انڈیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے ٗ انتہا پسندی کے خلاف کمیٹی کا یہ عمل بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب سے انتہا پسندی کو فیصلہ کن شکست دینے کے عزم کے مطابق نہیں ۔
بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی اہم شخصیت پر پابندی لگانے کی تجویز مسترد ہونے پر آگ بگولہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































