اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی ، سیکرٹری داخلہ کی طرف سے سیکشن افسر ای سی ایل وقار مسعود اور آئی جی اسلام آباد کی طرف سے اظہر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ، عدالت قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے گی۔ عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟



















































