پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

مخصوص ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہے، فاروق ستار

datetime 1  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جب کہ اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کراچی اور حیدرآباد میں مسترد کیے جانے کے بعد میرپور میں بھی ٹانگہ پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس ٹولے نے اشتعال انگیزی اور غلیظ بیانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تائید اور وکٹیں گرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس کے بعد اشتعال پھیلا کر ایک ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے کہ جس کا مقصد کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد اپنی بات عوام تک پہنچانا ہے اور ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ کوئی بھی اپنی پارٹی بنا سکتا ہے یہ سب کا جمہوری حق ہے لیکن الطاف حسین کے لیے مسلسل غلیظ زبان استعمال کرنا کون سی جمہوریت ہے اور اس پر حکومت پاکستان سمیت دیگر اداروں کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی کرکے تمام ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، ہم نے اب تک ذاتیات سے متعلق کوئی بات نہیں کی کیوں کہ ہم الزامات کی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتے ورنہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ بہت ساری باتیں ہم بھی کہہ سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سیاست کرنا ایک بات اور شرانگیزی الگ بات ہے جب کہ جس ٹولے کو عوام پر مسلط کیا گیا ان کا ماضی کرپشن سے بھرپور ہے، اس ٹولے کے ساتھ لوٹ مار، چائنا کٹنگ سمیت دیگر جرائم کا بیگیج لگا ہوا ہے اور اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کارکنان اور عوام کو صبر وضبط کرنے کی تائید کی اور اس ٹولے کو دعا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…