اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں فوری طور پر جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرانے پر اہم شخصیات کا مشکور ہوں جب کہ دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ آج 5 بجے دھرنے کے خلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا لیکن کچھ قابل احترام شخصیات کی مداخلت پر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوگئے اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے کوئی حکومتی شخصیت یا وزیرمذاکرات کے لیے ڈی چوک نہیں گیا، مظاہرین نے اپنی خواہش پر حکومتی وفد سے ملاقات کی اور ان مذاکرات میں دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور سے ریڈزون کو جلسے گاہ کا مقام بنادیا گیا اور 2014 میں بھی سیاسی دھرنا ہوا اور آج بھی مارچ کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس علاقے کو بطور جلسہ گاہ استعمال کرنے کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کی جارہی ہے اور کسی کو بھی جلسہ یا سیاسی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر مظاہرین ریڈزون تک جانے پر بضد ہوں تو ان کو روکنے کے لیے بھی پولیس کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ ہم اس معاملے کو ایوان میں لے کر بھی جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور اب تک ایک ہزار 70 لوگ صرف راولپنڈی میں گرفتار ہیں لیکن جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی انہیں رہا کردیا جائے گا اور دیگر افراد جنہوں نے سیف سٹی کے لاکھوں روپے کے کمیرے توڑے، فائربریگیڈ کو آگ لگائی، ریلوے ٹریک توڑے، سرکاری اہلکاروں پر حملے کیے اور میٹرو کے اسٹیشن کو تباہ کیا ان سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ کا ریڈ زون اور ڈی چوک پر جلسے اور دھرنے پر پابندی لگانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































