جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے ”را“ ایجنٹ ”کلبھوشن“ کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ”را“ ایجنٹ ”کلبھوشن“ کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین میں پاکستانی سفیروں نے ان ممالک کے متعلقہ حکام کو بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ”را“ ایجنٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اس حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں نے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات بھی عالمی برادری تک پہنچا دی ہیں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءکو یہ معاملہ ان ممالک کے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے اور اپنی رپورٹس 31 مارچ کو دفتر خارجہ کو بھجوانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد ہو گیا اور مختلف ممالک سے پاکستانی سفیروں کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ چند دن قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حاضر سروس ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس نے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کئے تھے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…