اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)مظاہرین کے خلاف آج رات کو کلین سویپ آپریشن شروع کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق رینجرز کے تازدم دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ، آپریشن کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ رینجرز نے کیبنٹ بلاک سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک پر دھرنے دئے ہوئے مظاہرین کے لئے پانی کا ٹینکر اور عارضی ٹائلٹ بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا سامان لیے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف 6 کے پولیس ناکے پر مظاہرین کے لئے تیار ناشتہ لے جانے والی پک اپ کو قبضے میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارت خانوں کے ملازمین کو سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر دفاتر آنے سے منع کر دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان بھی شاہراہ دستور بلاک ہونے کی وجہ سے کیبنٹ بلاک سے گزر عدالتوں میں پہنچے۔میٹرو اسٹیشنز پر گزشتہ رات توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات کے بعد راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بس سروس بند ہے، جس سے دفاتر اور اسکول جانے والوں کو کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ریڈ زون کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ترجمان راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے مطابق تمام امتحانات شیڈول کے ہونگے،طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































